عمران خان صوبوں اور وفاق میں نفرتیں پھیلانے کی سازش کررہے ہیں،پرویزرشید،آئی ڈی پیزپر پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں جانے پر کوئی پابندی نہیں،بیان

منگل 29 جولائی 2014 06:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان صوبوں اور وفاق کے درمیان نفرتیں پھیلانے کی سازش کررہے ہیں ان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں پر پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں جانے پر کوئی پابندی نہیں۔عمران خان صوبوں اور وفاق کے درمیان نفرتیں پھیلانے کی سازش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست جھوٹ اور نفرت پر مبنی ہے ۔عمران خان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ دہشت گردوں کو للکاریں اور ان کی مذمت کریں ان میں اتنا ظرف بھی نہیں کہ ضرب عضب کی کامیابی کے لئے دعا کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :