حکومت 15لاکھ آئی ڈی پیز کو سنبھال نہیں سکتی تو ملک کی 18کروڑ رعوام کو کیسے سنبھالے گی،سید خورشید شاہ ، اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی فوج کو امتحان میں ڈالا جارہا ہے آرٹیکل 245کے نفاذ کی ضرورت نہیں تھی لانگ مارچ اوردھرنوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں موجودہ حکومت بلا جواز خوفزدہ ہے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 29 جولائی 2014 06:13

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت 15لاکھ آئی ڈی پیز کو سنبھال نہیں سکتی تو ملک کی 18کروڑ رعوام کو کیسے سنبھالے گی اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی گئی فوج کو امتحان میں ڈالا جارہا ہے آرٹیکل 245کے نفاذ کی ضرورت نہیں تھی لانگ مارچ اوردھرنوں سے حکومتیں ختم نہیں ہوتیں موجودہ حکومت بلا جواز خوفزدہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرنے کی مخالفت کرتے ہیں ،مسلم لیگ ن کی حکومت نے اسلام آباد کو فوج کرنے کے حوالے کرنے کے متعلق ہمیں اعتماد میں نہیں لیا احتجاج جمہوری حق ہے حکومت کو چاہیے کہ عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنے میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اور تعاون کرے عمران خان اور طاہرالقادری کو احتجاج کی اجازت دی جائے ان کے احتجاج اور دھرنوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں پاکستان تحریک انصاف بھلے احتجاج اور دھرنے لگائے یہ ان کا اپنا ملک ہے اگر کوئی توڑ پھوڑ کی گئی تو اس کے ذمیدار عمران خان ہونگے ،

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن پہلے ڈائیلاگ نہیں کرتی اور جب پانی سر سے چڑھ جاتا ہے تو پھر ڈائیلاگ کا رونا روتی ہے ،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات پہلے سے بہتر ہیں آپریشن میں سیاسی گروپوں کالحاظ نہیں کیا گیا کراچی آپریشن میں کسی کی بھی سیاسی مداخلت نہیں اگرہوتی تو کراچی آپریشن اتنا کامیاب نہیں جاتا ،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار جب اپوزیشن لیڈر تھے تو پی پی پر بڑی تنقیدکرتے تھے اب وہ حکومت میں ہیں ان کو تنقید برداشت کرنا پڑے گی ،ملک میں امن امان کے حوالے سے چوہدری نثار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں چوہدری نثار کے کئے گئے وعدے بھی وفا نہیں ہوئے ہیں پرویز مشرف کے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ پرویز مشرف سے ڈیل کے متعلق مجھے کچھ علم نہیں یوسف رضاگیلانی ہی بتا سکتے ہیں میں پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے کا مخالف ہوں ،انہوں نے مزید کہا کہ فوج کو سیاست میں شامل نہ کیا جائے ملک میں سیاسی پارٹیوں کے درمیا ن تنازعہ ملک کے لیے بہتر نہیں ہوگا ۔