آزادی مارچ ہر صورت ہوگا،شاہ محمود قریشی، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا نوٹس عمران خان کوموصول ہوگیا ہے‘ قانونی ماہرین نوٹس کا جواب دیں گے،میڈیا سے گفتگو

منگل 29 جولائی 2014 06:11

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ ہر صورت ہوگا ،سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا نوٹس عمران خان کوموصول ہوگیا ہے‘ قانونی ماہرین نوٹس کا جواب دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اکہ آزادی مارچ میں دیگر جماعتوں کو بھی شامل ہونے کی دعوت دی جائے گی آزادی مارچ اپنے پروگرام کے مطابق ہوگا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے کارکنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مکمل طورپر تیاری کریں‘ اگر حکومت رکاوٹیں کھڑی کرتی ہے تو رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ صحیح وقت پر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کیا جائے گا۔ کارکنان رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسلام آباد پہنچیں۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے عمران خان کو بھی کیا موصول ہوگیاہے قانونی ماہرین نوٹس کا جواب دیں گے۔