شمالی وزیر ستان میں جزوی طور تباہ ہونے والے مکانات کے لئے 2،2لاکھ، مکمل تباہ ہونے والے مکانات کیلئے 4،4لاکھ روپے فی کس ادا کئے جائینگے،وفاقی وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ

منگل 29 جولائی 2014 06:08

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29جولائی۔2014ء)وفاقی وزیرریاستی و سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہاہے کہ شمالی وزیر ستان میں جزوی طور تباہ ہونے والے مکانات کے لئے 2،2لاکھ روپے فی کس جبکہ مکمل تباہ ہونے والے مکانات کیلئے 4،4لاکھ روپے فی کس ادا کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

پیرکے روزبنوں میں بکاخیل ریلیف کیمپ میں نقل مکانی کرنے والے افراد سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شمالی وزیرستان میں گھروں کا سروے کیاجائیگا،حکومت شمالی وزیرستان میں آخری بے گھر شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے کہاکہ جن لوگوں کے گھر مکمل تباہ ہوگئے ہیں ان کو چار چار لاکھ دیئے جائیں گے اور جن لوگوں کے گھر جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں ان کو2،2لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہر بے گھر خاندان کو واپسی پر 50،50ہزار روپے دیئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :