تین ہزار سائنسی محققین کی عالمی فہرست میں ایک پاکستانی بھی شامل ، فہرست میں بھارت کے 8سائنسدان شامل، پاکستان اور بھارت کے علاوہ کسی سارک ملک کے سائنسدان کو اس فہرست میں شامل ہونے کا شرف نہیں ملا،ٹائمز آف انڈیا کی رپو رٹ

پیر 28 جولائی 2014 07:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)دنیا کے بہترین سائنسی محققین کی عالمی فہرست میں صرف ایک پاکستانی کا نام شامل ہے۔ تاہم ان کی بنیادی وابستگی کسی پاکستانی نہیں بلکہ سعودی عرب کی جامعہ سے ہے۔اس فہرست میں بھارت کے 8سائنسدانوں کو شامل کیا گیا ہے جب کہ پاکستان اور بھارت کے علاوہ کسی سارک ملک کے سائنسدان کو اس فہرست میں شامل ہونے کا شرف نہیں ملا۔

بھارتی اخبار”ٹائمز آف انڈیا“ کے مطابق دنیا کے بہترین ذہنوں کی نمائندگی کرنے والی اس عالمی فہرست میں دنیا کے تمام ممالک سے 3000بہترین سائنسدانوں کے نام کا انتخاب کیا گیا۔یہ فہرست دنیا کے ان معروف سائنسی دماغوں میں سے کچھ کی نمائندگی کرتی ہے جن کے کام کاان کے متعلقہ مضامین میں سب سے زیادہ ایک فی صد حوالہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس فہرست میں صرف ایک پاکستان سائنس دان تصور حیات کا ریاضی اورا نجینئرنگ دو مختلف کیٹیگری میں نام شامل ہے،

پاکستانی محقق کا بھی بنیادی تعلق کسی پاکستانی یونیورسٹی سے نہیں،دونوں کیٹیگری میں ان کا بنیادی تعلق کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی سعودی عرب سے ہے جب کہ ثانوی وابستگی قائد اعظم یونی ورسٹی اسلام آباد سے ہے۔

محققین کے کام کی خصوصیات کے حوالے سے امریکا اس فہرست میں چھایا ہوا ہے۔برکس ممالک میں چین سب سے زیادہ 163سائنسدانوں کیسا تھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت کے 8، برازیل کے 5،روس کے 5 اور جنوبی افریقا کے 11سائنسدان شامل ہیں۔مشرقی ایشائی ممالک میں جاپان کے 102،جنوبی کوریا کے25،سنگاپور کے 11،ایران کے11ہیں،جب کہ اس فہرست میں سعودی عرب کی حیران کن تعداد180ہے۔ تاہم سعودی عرب کے ان سائنسدانوں کی اکثریت سعودی یونی ورسٹیوں کے لئے کا م نہیں کر رہی بلکہ ان 150سعودی محققین کی ثانوی وابستگی سعودی عرب کی یونی ورسٹیوں سے ہے صرف 30سائنسدانوں کی بنیادی وابستگی سعودی عرب کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :