یکم اگست سے پیٹرول 1 روپے 34 پیسے ،ڈیزل 35 پیسے فی لٹرمہنگا کرنے کی سفارش

پیر 28 جولائی 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 34 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 35 پیسے فی لٹراضافے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ پٹرولیم ذرائع کے مطابق اوگراکی جانب سے موصول ہونے والی سمری میں یکم اگست سے ایچ او بی سی کی قیمت میں 95 پیسے فی لٹر اضافہ تجویزکیاگیاہے۔ اوگرا ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 34 پیسے فی لٹر کمی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 8 پیسے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :