عمران خان سے شیخ رشید احمد کی ملاقات ، 14اگست کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 28 جولائی 2014 07:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے ملاقات کی،ملاقات میں 14اگست کے آزادی مارچ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کے روز شیخ رشید احمد نے بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں کے درمیان1گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں14اگست کو تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔