آپریشن ضرب عضب ، میران شاہ،بویا،ڈیگان اورمیر علی سے دہشت گردوں کا صفایا ، اسلحہ کے 2کارخانے، دھماکہ خیز مواد اور کیمیکل میٹریل سے بھرے30ڈرم بھی قبضہ میں لے لئے گئے ،آئی ایس پی آر

پیر 28 جولائی 2014 07:40

راولپنڈی ،میرانشاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔28جولائی۔2014ء)شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے میرا ن شاہ، بویا،ڈیگان اور میر علی کو دہشت گردوں سے پاک کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میر علی کے70فیصد نواحی علاقے کو بھی دہشت گردوں سے پاک کر دیا گیا ہے جبکہ گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے اسلحہ کے 2کارخانے، دھماکہ خیز مواد اور کیمیکل میٹریل سے بھرے30ڈرم بھی قبضہ میں لے لئے گئے ۔