سیکرٹری دفاع آصف یاسین آج ریٹائر ہو جائینگے ،نئے سیکرٹری دفاع کیلئے لیفٹننٹ جنرل خالد نواز ، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور نرگس سیٹھی سمیت مختلف نام زیر غور

اتوار 27 جولائی 2014 08:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء) سیکرٹری دفاع آصف یاسین آج ( اتوار ) کو مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں ۔ نئے سیکرٹری دفاع کے لیے لئے لیفٹننٹ جنرل خالد نواز ، لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم اور نرگس سیٹھی سمیت مختلف ناموں پر غور کیاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

سیکرٹری دفاع آصف یاسین اکتوبر 2012ء میں سیکرٹری دفاع مقرر ہوئے تھے اور وہ آج اپنی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد ریٹائر ہورہے ہیں آصف یاسین کی جگہ نئے سیکرٹری دفاع کے لیے وزارت دفاع نے تین ناموں پر غور شروع کردیا ہے جن میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ خالد نواز ، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ہارون اسلم اور کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل مزمل شامل ہیں جبکہ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے فواد حسن فواد اور نرگس سیٹمی کے نام بھی زیر غور ہیں