سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کیلئے عدالتی کونسل کا اجلاس آج ہوگا ،پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کل پیر کو چاند دیکھے گی ،مفتی منیب الرحمن صدارت کرینگے ،محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کی پیشنگوئی کردی ہے

اتوار 27 جولائی 2014 08:51

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء) سعودی عرب میں عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے عدالتی کونسل کا اجلاس آج اتوار کو ریاض میں ہوگا ۔ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی پیر کی شام چاند دیکھے گی ۔

(جاری ہے)

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی عدالتی کونسل کا اجلاس آج اتوار کو ریاض میں ہوگا جس میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا فیصلہ کیاجائے گا جبکہ پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کل پیر کو چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی صدارت میں بیٹھے گی اور چاند کی رویت کا فیصلہ کیاجائے گا واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے چاند نظر آنے کی پیشن گوئی کردی ہے