پاکستانی فوجیوں نے پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے ، بھارت کاالزام

اتوار 27 جولائی 2014 08:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء) بھارت نے ایک بار پھر پاکستانی فوج پر اشتعال انگیزی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے مہندھر سیکٹر میں واقع بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ا دارے کے مطابق دفاعی پی آر او نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے گزشتہ روز علی الصبح پونچھ سیکٹر میں بھارتی فوجی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی جس پر بھارتی فوج نے بھی جوابی کارروائی کی تاہم واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :