اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل غزہ میں جنگ بندی کی قراردادمنظورکر ے،پاکستان، اسرائیل کو مزید تاخیر کئے بغیر اپنی زمینی فضائی اور بحری جارحیت روک دینی چاہئے۔ مسعود خان

اتوار 27 جولائی 2014 08:48

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)پاکستان نے ایک مرتبہ پھرغزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ ختم کرنے کیلئے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں غیروابستہ تحریک کے رابطہ آفس اور اسلامی تعاون تنظیم کے سفیروں کی سطح کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کیلئے پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ اسرائیل کو مزید تاخیر کئے بغیر اپنی زمینی فضائی اور بحری جارحیت روک دینی چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں ہرگزرتے دن کیساتھ انسانی صورتحال سنگین ہوتی جارہی ہے اور تباہی مزید خطرناک شکل اختیار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک قرار داد منظور کرنی چاہیے جس میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی جائے فائربندی غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جائے

متعلقہ عنوان :