پیپلز پارٹی کا آج ہیسکو کے خلاف دھرنا دینے کا اعلان ،کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے،شرجیل میمن

اتوار 27 جولائی 2014 08:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)صوبائی وزیراطلاعات وبلدیات شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے اتوار کو دوپہر3بجے کے الیکٹرک کے مرکزی دفتر کے باہر دھرنا دیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ دھرنے میں وزراء ایم پی ایز اور ورکرز کی بڑی تعدادشرکت کرے گی جبکہ سندھ بھر کے ڈیژنل ہیڈکواٹرز میں بھی پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز اور عہدیدران واپڈا اور ہیسکو کے خلاف احتجاجی دھرنا دینگے۔شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے عوام کو کے الیکٹرک کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑسکتے۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے اکثر دیہات میں 18گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جاری ہے۔وفاق سندھ کے ساتھ کاسلسلہ فوری بند کریں۔