شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری،میرعلی میں فورسز کی کارروائی،8شدت پسند ہلاک،5 ٹھکانے تباہ ، فورسز کی میر علی کے علاقوں خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی شروع

اتوار 27 جولائی 2014 08:45

میرعلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء)شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری ہے۔ میر علی کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے زمینی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5ٹھکانوں کو تباہ کردیا جبکہ 8 دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیور ٹی فورسز نے میر علی میں دریائے ٹوچی کی دوسری جانب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ تازہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے 5ٹھکانوں کو تباہ کردیا گیا۔کارروائی کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ فورسز نے میر علی کے علاقوں خوشحالی اور حسوخیل کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے اور علاقے سرچ آپریشن جاری ہے۔