شعیب ملک کو بیسٹ ٹیبو کو ایک تھپڑ مارنا چاہیے تھا ، ثانیہ مرزا

اتوار 27 جولائی 2014 08:35

نیو دلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔27جولائی۔2014ء) سینٹ لوشیا میں ہونیوالے کیربین پریمئیر کرکٹ لیگ کے میچ میں شعیب ملک ٹرینڈس بارباڈوس کی نمائندگی کر رہے تھے۔ شعیب ملک کے دو چوکوں نے زکیالوئسٹ ٹیم کے بولر بیسٹ ٹینو کو چکرا کر رکھ دیا جس کے بعد بیسٹ نے شعیب ملک کو 49 رنز پر آؤٹ کرنے پر نازیبا الفاظ استعمال کیا۔

(جاری ہے)

میچ میں ایک دوسرے سے الجھنے پر شعیب ملک کو 50 فیصد جبکہ بیسٹ کو 60 فیصد میچ فیس جرمانہ عائد کر دیا گیا جس کے بعد بھارتی تعصب اور تنقید کا نشانہ بننے والی ثانیہ مرزا سے رہا نہ گیا اور وہ اپنے شوہر کی حمایت میں بول پڑیں۔

انہوں نے شعیب ملک کی حمایت کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا جس پر ٹینس کوئین نے لکھا کہ کرکٹ کی گراوٴنڈ پر نسلی تبصرہ شرمناک ہے شعیب ملک کوبیسٹ ٹینو کو ایک تھپڑ مارنا چاہیے تھا۔ اس سے پہلے ثانیہ مرزا ریاست تلنگانہ کا برانڈ ایمبیسیڈر بنانے پر بھارتی سیاست دانوں کی جانب سے بلا جواز تنقید اور ناروا سلوک پر ٹینس اسٹار رو پڑیں تھیں۔ -