بھارت اور پاکستان تعلقات میں بہتری کیلئے ملکر کام کریں،امریکہ

ہفتہ 26 جولائی 2014 06:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)امریکہ نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو تعلقات میں بہتری کے لئے ملکر کام کرنا چاہیے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی نائب ترجمان لیری چاریف نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان اور بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے ملکر کام کریں اور اس سلسلے میں ہم دونوں ممالک کے اقدامات کو سراہائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس بات کا انحصار دونوں ممالک پر ہے کہ وہ آپس میں تعلقات کی بہتری کے لئے ٹھوس اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :