وزارت خزانہ نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے مزید80 کروڑ روپے جاری کر دیئے،بنوں میں ہفتہ اور اتوار کو تین بڑے بینکوں کی شاخیں کھلی رہیں گی، اسحاق ڈار

ہفتہ 26 جولائی 2014 06:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)وزارت خزانہ نے شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والوں کے لئے مزید80 کروڑ روپے جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

وزارت خزنہ نے رقم فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ لوگوں کی امداد کے لئے مزید80 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں ۔بنوں میں ہفتہ اور اتوار کو تین بڑے بینکوں کی شاخیں کھلی رہیں گی ۔نیشنل بینک،یو بی ایل اور حبیب بینک کی تینوں شاخیں ہفتہ وار تعطیل نہیں کریں گی جبکہ متاثرین کے لئے رقوم میں 0.3 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی چھوٹ دینے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھی ہدایت جاری کر دی ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :