آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی باعث تشویش ہے‘ سشما راج،چین کیساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے‘ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:57

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں چینی فوج کی موجودگی باعث تشویش ہے‘ سرحدوں کا تعین اور تعلقات بہتر بنانے کیلئے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں سوالوں کے جواب دیتے ہوئے سشما سوراج نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے چینی ہم منصب کے درمیان حالیہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی

اور چینی وزییراعظم کو اس بات سے آگاہ کیا گیا کہ بھارت کو اس بات پر تشویش ہے کہ چین نے آزاد کشمیر میں اپنی مداخلت بڑھادی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی وزیراعظم سے کہا گیا ہے کہ چینی لبریشن آرمی کی موجودگی انجینئرز کی جانب سے مختلف پراجیکٹس کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں انجام دی جانے والی خدمات کے ضمن میں چینی وزیراعظم کو بھارت کی تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :