مسائل سڑکو ں پر حل ہونے ہیں تو پارلیمنٹ کا کیا فائدہ؟عمران خان مسائل ایوان میں لے کر آئیں اور پارلیمنٹ کو بے توقیر نہ کریں ،پر ویز رشید

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سنیٹر پر ویز رشید نے کہا ہے کہ مسائل سڑکو ں پر حل ہونے ہیں تو پارلیمنٹ کا کیا فائدہ؟ عمران خان مسائل ایوان میں لے کر آئیں اور پارلیمنٹ کو بے توقیر نہ کریں ،اگر عوام کی منتخب حکومتیں چند مٹھی بھر لوگوں کی خواہشوں پر گئیں تو یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ،احتجاجی دھرنے قومی خدمت نہیں بلکہ ترقیاتی منصوبوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے شروع کیے گئے ہیں ،تحریک انصاف مسلم لیگ ن کے ترقیا تی کاموں سے خوفزدہ ہے کیونکہ عوام باشعور ہیں صوبہ خیبر پخونخوا کی حکومت کی اور وفاقی حکومت کی کارکردگی سب کے سامنے ہیں ،پاکستانی قوم کسی کے جھوٹے دعووں پر یقین نہیں رکھتی بلکہ عملی کام دیکھتی ہے وہ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے

انہوں نے کہا کہ حکومت نے دونوں ایوانوں کی مشترکہ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی تشکیل دی ہے تا کہ سسٹم میں موثر تبدیلیاں کیں جائیں اس حوالے سے پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی جماعتوں سے انتخابی اصلاحاتی کیلے تجاویز مانگی ہیں امید ہے وہ اپنی تجاویز جلد دیدیں گے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی جدوجہد کی بدولت آج الیکشن کمیشن خود مختار کے کام کر رہا ہے سیاسی جماعتوں کو عدالتوں کا زیا دہ موثر بنانے کے کام کرنا چاھیے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے منشور میں شامل ہے ادارے مضبوط ہو ں اس کے لیے دن کام کر رہے ہیں حکومت نے ماضی کی حکومت کی نسبت بہت زیادہ تر قیاتی کام کر وا رہی ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :