کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کیلئے اقدامات کیے جائیں،الطاف حسین ،فلسطین کے مسئلے پر ملت ِ اسلامیہ اور اقوام متحدہ خاموش ہے، اگر اسی طرح خاموشی رہی تو مسلمانوں کا قتل عام جاری رہے گا، خدمت خلق فاؤ نڈیشن کے تحت امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب

ہفتہ 26 جولائی 2014 05:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔26جولائی۔2014ء)متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں،فلسطین کے مسئلے پر ملت ِ اسلامیہ اور اقوام متحدہ خاموش ہے، اگر اسی طرح خاموشی رہی تو مسلمانوں کا قتل عام جاری رہے گا۔ الطاف حسین نے خدمت خلق فاؤ نڈیشن کے تحت امدادی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ملک نازک صورتحال سے گزر رہا ہے اور بیرونی صورتحال بھی ٹھیک نہیں، فوج ہمت اور بہادری سے دہشتگردوں کا صفایاکررہی ہے، ملک کی سلامتی کے لیے ظلم کیخلاف آوازاٹھاناضروری ہے،ملک میں آپریشن ہورہاہیاوروزیراعظم بیرون ملک ہیں۔

الطاف حسین نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری انسانیت سوز سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست میں انسانی خدمت کانظریہ صرف ایم کیوایم نیدیا،مذہبی انتہاپسندی پھیلانے والے ہر اسکول کو بند کردیا جائے،جاگیردارانہ نظام کاخاتمہ بہت ضروری ہے،ملک میں یکساں نظام کی ضرورت ہے۔

الطاف حسین نے کہا کہ ملک میں طالبانائزیشن دن بدن بڑھتی جارہی ہے میں نے پہلے ہی کہہ دیاتھا،جب میں نے طالبانائزیشن کی بات کی تو کہا گیا کہ سازش ہے۔ انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے حوالے سے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن بلاکسی تفریق کے انسانی خدمت انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہورہا ہے مگر اب تک حکومت سندھ نے نالوں کی صفائی کا کام شروع نہیں کیا۔الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوایم کی حکومت ہوتی توزمینداروں کے بازوں کاٹ لیتے۔