پولیس ناقابل اعتبار ہے،یوم آزاد ی پر سپریم کورٹ کو غزہ سٹائل سیکورٹی دی جائے، سپریم کورٹ میں اپیل دائر

جمعہ 25 جولائی 2014 06:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ سے یوم آزادی پر ممکنہ احتجاج سے نمٹنے کیلئے غزہ سٹائل سکیورٹی کا تقاضا کیا گیا ہے ایک متفرق اپیل میں کہا گیاہے کہ وفاقی پولیس ناقابل اعتبار ہے اور عدالت یہ امر فراموش نہ کرے کہ 1997ء میں عدالت پر حملے کے دوران پولیس نے دغا کی اور کھلے عام پاکستان مسلم لیگ کے حملہ آوروں کی حمایت کی ایسی جانبدار فورس پر دارالحکومت کے اہم مقامات کی حفاظت کیلئے انحصار کیونکر جائز ہے ۔

شاہد اورکزئی کی طرف سے دائر اپیل میں کہا گیا ہے کہ موجودہ وزیراعظم بھی وہی ہیں جنہوں نے اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے عدالت پر حملے کی نگرانی کی تھی

لہذا اگر دارالحکومت کی حفاظت کیلئے بالاخر بے رحم قوت استعمال کرنی ہے تو وفاق کو غزہ سٹائل سکیورٹی کا بندوبست کرنے کی ہدایت کی جائے اور قبل اس کے کہ احتجاجی عناصر آئین پاکستان کو روند ڈالیں وفاقی حکومت سے یہ گارنٹی لی جائے کہ وہ اسلام آباد کی حفاظت کیلئے پاکستان ائر فورس کے جنگی طیارے اور فوج کے کوبرا گن شپ بروئے کار لائے گیالبتہ عدالت کے روبرو اصل سوال یہ ہے کہ احتجاجی عناصر سے بزور قوت نمٹا جائے یا عدالت انہیں پاکستان سے وفاداری اور آئین کی پاسداری کا عملی مظاہرہ طلب کرے ۔

(جاری ہے)

اپیل میں کہا گیا ہے کہ رجسٹرار نے آئینی درخواست پر دو اعتراض لگانے میں دو ہفتے لگادیئے اور اسی لئے اپیل کی نقول تمام ججوں کو بھیجی جارہی ہیں تاکہ وہ جان لیں کہ ایک وفاقی افسر نے کس طرح عدالت کو پاکستان کی سلامتی کیلئے فوری اقدام سے معذور کیا ۔

متعلقہ عنوان :