طاہر القادری اقتدار چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے آگے آئیں، سراج الحق،طاہر القادری کا پروگرام شمال کا ہے نہ جنوب کا، ان کے انقلابی پروگرام کا مقصد نا معلوم ہے، جماعت اسلامی کا ڈندے کے روز پر وزیراعظم ہاوٴس پر قبضے کو کوئی ارادہ نہیں ہے ،اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب

جمعہ 25 جولائی 2014 06:51

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ اقتدار میں آنا چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے سے آگے آئیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوکاڑہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کا ڈندے کے روز پر وزیراعظم ہاوٴس پر قبضے کو کوئی ارادہ نہیں ہے، کوئی 50 ہزار افراد لے کر اسلام آباد جاتا ہے تو دوسرا 5 لاکھ لے کر جائے گا، ڈندہ بردار افراد ساتھ لے کر چڑھائی کرنے سے افراتفری پھیلے گی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ طاہر القادری کا پروگرام شمال کا ہے نہ جنوب کا، ان کے انقلابی پروگرام کا مقصد نا معلوم ہے، اگر طاہر القادری اقتداد چاہتے ہیں تو ووٹ کے ذریعے آگے آئیں۔