مشکلات ہیں مگراطمینان رکھیں ، اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ہم سب جلد سرخرو ہوکر نکلیں گے، چوہدری نثار ، ملک کو درپیش مشکلات اور مسائل پر عوام کی دعاؤں اور تعاون سے جلدی قابو پایا جائے گا،لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے، حکومت کو اس سلسلے میں اپنی کاوشوں کو اور متحرک اور موثر کرنا ہوگا، عوامی خدمت سیاست اوربرادری سے ہٹ کر بلاتمیز جاری رکھی جائے گی، وفد سے بات چیت

جمعہ 25 جولائی 2014 06:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔25جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مشکلات ہیں مگراطمینان رکھیں کہ اللہ تعالیٰ کی مہربانی سے ہم سب جلد سرخرو ہوکر نکلیں گے اور ملک کو درپیش مشکلات اور مسائل پر عوام کی دعاؤں اور تعاون سے جلدی قابو پایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ایک گھمبیر صورتحال اختیار کرگیا ہے اور حکومت کو اس سلسلے میں اپنی کاوشوں کو اور متحرک اور موثر کرنا ہوگا، عوامی خدمت سیاست اوربرادری سے ہٹ کر بلاتمیز جاری رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے نمائندہ وفد سے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام کی سہولت کیلئے اس شہر اور ملحقہ آبادیوں میں صفائی کا ایک جدید نظام لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو ایک بین الاقوامی ترک کمپنی کے ذریعے تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اُن کی درخواست پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے راولپنڈی شہر کے ساتھ ساتھ این اے 52کی ملحقہ یونین کونسلز کو بھی اس سکیم میں شامل کرلیاہے۔

اس سکیم کا باقاعدہ آغاز عید کے بعد راولپنڈی شہر کی ایک یونین کونسل اور این اے 52کیگلریز کالونی سے کیا جائے گا،وزیر داخلہ نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ چند ہفتوں میں راولپنڈی شہر اور اس ملحقہ آبادیوں میں صفائی کی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی اور اس شہر کی عوام کا ایک بڑا مسئلہ جدید طریقہ صفائی سے حل کیا جائے گا،چوہدری نثارعلی خان نے مسلم لیگ( ن) کے مقامی نمائندوں سے کہا کہ وہ عوام کی مسائل کی نشاندہی کرنے اور اُن کا حل تلاش کرنے میں حکومت کی مدد اور رہنمائی کریں۔

متعلقہ عنوان :