حساس اداروں کی نوشہرہ کینٹ چھاؤ نی کے قریب صرافہ بازار میں کارروائی، بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والا باشندہ ساتھی سمیت گرفتار، بھارتی شہری سے پاکستانی کمپوٹررائز شناختی کارڈسمیت چند اہم دستاویزات بھی برآمد

جمعرات 24 جولائی 2014 08:46

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)نوشہرہ احساس اداروں کی نوشہرہ کینٹ چھاونی کے قریب صرافہ بازار میں کاروائی بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والا باشندہ ساتھی سمیت گرفتار ۔احساس اداروں نے گرفتار بھارتی شہری سے پاکستانی کمپوٹررائز شناختی کارڈسمیت چند اہم دستاویزات بھی برآمد کرلی۔زرائع کے مطابق بھارتی شہری کا نام عبدالحکیم ہے وہ عرصہ دراز سے نوشہرہ کینٹ کی صرافہ مارکیٹ میں طلائی زیورات پر پالش کاکام کرتا تھا۔

صرافہ جیولرز کے صدر سعید بخش نے عبدالحکیم او ر اس کے ساتھی کی گرفتار کی تصدیق کردی ہے۔باوثوق زرائع کے مطابق احساس اداروں کو چھ بھارتی باشندوں کی تلاش ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔زرائع کے مطابق احساس اداروے نوشہرہ میں اور خیبرپختون خواہ میں کئی دشت گردی کے واقعات میں استعمال ہونے والی موبائل سم کے زریعے چند مشکور اور مشتبہ افراد تک پہنچے ۔

(جاری ہے)

جن میں سے چار افراد کو نادرہ نے کمپوٹررائز شناختی کارڈ بھی جاری کررہا تھا۔مشکوک شناختی کارڈز کواحساس اداروں نے بلاک کردیاہے۔

نوشہرہ صرافہ جیولرز کے صدر سعید بخش کے مطابق عبدالحکیم عرصہ دراز سے طلائی زیورات پر پالش کا کا م کرتا تھا کسی کے ساتھ کوئی لین دین نہیں تھا نہ ہی اس کے گھر بار کے بارے میں کسی کوکوئی علم تھا۔تفصیلات کے مطابق احساس اداروں نے نوشہرہ چھاونی کے انتہائی احساس ایریا کے قریب نوشہرہ کینٹ صرابہ مارکیٹ پر اعلیٰ لصبح چھاپہ مار کر بھارتی بنگال سے تعلق رکھنے والا طلائی زیورات پر پالش کا کام کرنے والا مسمی عبدالحکیم ولد عبدالحمید کو ساتھ سمیت گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

احساس اداروں نے مقامی پولیس کو بھی اس خفیہ اپریشن سے لاتعلق رکھا ۔تھانہ نوشہرہ کینٹ سے اس اپریشن کے بارے میں ہمارے نمائندے سیدندیم مشوانی نے پوچھا تو پولیس نے ایسے کسی اپریشن سے لاعلم ہونے کا اقرار کیا۔نوشہرہ کینٹ کے صرافہ جیولرز کے صدر سعید بخش نے عبدالحکیم ولد عبدالحمید کی ساتھی سمیت گرفتار کی تصدیق کردی ہے ۔صرافہ جیولرز کے صدر سعید بخش کے مطابق عبدالحکیم کا تعلق بھارتی بنگال سے ہے مگر وہ اپنے کام سے کام رکھتا تھا طلائی زیورات پر پالش کا کام کرتا ہے اس کا گھر کہاں ہے یا اس کی فیملی کہاں ہے ان کو اس بارے میں کوئی معلومات نہیں۔زرائع کے مطابق احساس اداروے کو مذید چھ افراد کی تلاش ہے جن کا تعلق بھی بھارت سے ہے ان مشتبہ افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔