عمران خان یوم آزادی کو متنازعہ نہ بنائیں ، فسادی مارچ کرکے قوم کو تقسیم نہ کریں ، خواجہ سعد رفیق ، فسادی مارچ کاایجنڈا ترک کردیں ، وزیراعظم اپنے خرچ پر سعودی عرب جاتے ہیں ، حکومت لانگ مارچ کے حوالے سے طاقت نہیں بلکہ دانشمندی کا استعمال کریگی، میڈیاسے گفتگو

جمعرات 24 جولائی 2014 08:43

راولپنڈ ی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان یوم آزادی کو متنازعہ نہ بنائیں ، فسادی مارچ کرکے قوم کو تقسیم نہ کریں ، فسادی مارچ کاایجنڈا ترک کردیں ، وزیراعظم اپنے خرچ پر سعودی عرب جاتے ہیں ، حکومت لانگ مارچ کے حوالے سے طاقت نہیں بلکہ دانشمندی کا استعمال کریگی۔ راولپنڈی میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملک حالت جنگ میں ہے اور فوج دہشتگردوں کی سرکوبی میں مصروف ہے لیکن چیئرمین تحریک انصاف عمران خان قوم کو تقسیم کر رہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ وہ آپریشن ضرب عضب پر قوم کو منقسم نہ کریں، یہ وقت متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کے بجائیان کی دل جوئی کا ہے، کٹھن حالات میں عمران خان کس قسم کی سیاست کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان ازبک اور چیچن جنگجوووٴں سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن حکومت سے مذاکرات نہیں کرتے، حکومت کسی بھی مظاہرے کو روکنے کے لئے طاقت کے بجائے دانش سے کام لے گی تاہم پھر بھی پی ٹی آئی فوری طور پر فسادی مارچ ترک کرے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو وزیراعظم نواز شریف کے عمرہ پر بھی اعتراض ہے اور اس حوالے سے پروپیگنڈا کر رہے ہیں،سیاسی تنقید کے دوران انہیں حد سے نہیں گزرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے یوم آزادی کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریبات کا اعلان آج کیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ حکومت طاقت کے زور پر کسی کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ہے، انہوں نے ایک بار پھر عمران خان کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ ضرب عضب کے موقع پر عمران خان فسادی مارچ ترک کردیں۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے تمام توپوں کا رخ پی ٹی آئی اور عمران خان کی جانب موڑ دیا، خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو مشورہ ہے یوم آزادی پر قوم کو تقسیم نہ کریں، ضرب عضب کے موقع پر فسادی مارچ ترک کر دیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار اپیل کر رہے ہیں کہ یوم آزادی کو متنازع نہ بنائیں، حکومت کو گرانے کی باتیں چند ماہ بعد بھی کی جاسکتی ہیں، حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کا یہ کون سا موقع ہے، آئی ڈی پیز سے متعلق عمران خان کا بیان افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ موقع آئی ڈی پیز کی دل جوئی کا ہے،زخموں پر نمک پاشی کا نہیں، کے پی کے کو این ایف سی ایوارڈ میں ایک فیصد زائد ملتا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پوری قوم جنگ لڑ رہی ہے عمران خان نے کبھی اس کی حمایت نہیں کی اور نہ آئی ڈی پیز کی مدد کی ہے جبکہ عمران خود لندن میں چھٹیاں منانے کے لیے چلے گئے ہیں تحریک انصاف متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے نمک پاشی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر پوری قوم متحد ہوتی اس پر قوم میں تفریق نہ ڈالیں تو بہتر کیونکہ پہلے ہی ملک بہت سے مسائل میں گھرا ہو ا ہے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین 14اگست کو پارلیمنٹ ہاوس اکٹھے ہوں حکومت کا 14اگست کو لاگوں کو اکٹھا کرنے کا کو ئی ارادہ نہیں اور عمران خان کو دہشت گردی کے خلاف شروع کی گی جنگ کے ختم کرانے کا انتطار کر چاھیے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک سال بعد یاد آیا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے اور معاملات کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں لانے چاھیے تاکہ ان کا حل نکالا جاسکے تحریک انصاف کے لانگ مارچ پر حکومت کو کروڑوں روپے خرچ کرنا ہونگے یہی پیسہ متاثرین کی مدد پر بھی خرچ ہوسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران نے آئی ڈی پیز کی کوئی مدد نہیں کی اور وہ کولندن میں چھٹیاں منانے لندن چلے گئے اور آئی ڈی پیز کی مدد تک نہیں کی انہوں نے وزیر اعظم ذاتی خرچے پر عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئے ہیں اس نیک فریضہ کو متنازعہ نہ بنایا جائے انہوں نے کہا کہ یوم ازادی ٹرین چاروں صوبوں میں چلائی جائے گی اس میں چاروں صوبوں کی ثقافت نظر آئے گی