وزیراعظم نوازشریف کی سعودی نائب وزیراعظم شہزادہ مقرن سے دو با رہ ملاقات ، دو طر فہ تعلقا ت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم نوازشریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ،روضہ رسولپرحاضری دیں

جمعرات 24 جولائی 2014 08:42

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)وزیراعظم نوازشریف نے جدہ میں سعودی نائب وزیر اعظم شہزادہ مقرن سے ملاقات کی جس میں دو طر فہ تعلقا ت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیراعظم نواز شریف ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز بھی شہزادہ مقرن سے ملاقات کی تھی۔ دو، دن کے دوران نواز شریف کی سعودی نائب وزیر اعظم سے یہ دوسری ملاقات تھی۔

دوبا رہ ملاقات جدہ میں وزیر اعظم نوازشریف کی رہائش گاہ پر ہوئی۔اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم کے بیٹے حسن نواز بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

اس سے ایک روز قبل نواز شریف نے سعودی عرب کے ولی عہد ، نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع امیر سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پر پرنس سلمان نے کہا تھا کہ پاکستان کو وہ اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ دونوں رہنماوں نے اپنے تاریخی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات کی۔ ادھروزیراعظم محمدنوازشریف مدینہ منورہ پہنچ گئے ،وزیراعظم روضہ رسولپرحاضری دیں گے ۔ملک کی سلامتی اورخوشحالی کیلئے دعاکریں گے ۔وزیراعظم عمرہ کی ادائیگی کیلئے ذاتی خرچ پرسعودی عرب گئے ۔

متعلقہ عنوان :