واشنگٹن‘سابق صدر زرداری کی امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے طویل ملاقات ،آپریشن ضرب عضب سمیت اہم امو ر پر تبا دلہ خیال ، افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال بھی زیر بحث رہی

جمعرات 24 جولائی 2014 08:41

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے امریکی نائب صدر جوبائیڈن سے طویل ملاقات میں آ پریشن ضرب عضب سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں جوبائیڈن کے علاوہ دیگر امریکی اراکین کانگریس بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران آصف علی زرداری نے امریکی نائب صدر کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب کے بارے میں آگاہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں پیدا ہونے والی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔

متعلقہ عنوان :