آپریشن ضرب عضب،شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20دہشتگردہلاک ،4ٹھکانے تباہ ،گولہ بارودبنانے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی ،میران شاہ کو گولہ بارود اور اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے آرمی انجینئر کی جانب سے آپریشن جاری، میرعلی کوکلیئرکیاجارہاہے، متاثرین میں عیدتحائف تقسیم ،20ہزارعیدتحائف میں خواتین کے کپڑے ،بچوں کے کھلونے اورکھیل کی اشیاء شامل ہیں ِ آئی ایس پی آر

جمعرات 24 جولائی 2014 08:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 20دہشتگردہلاک ،4ٹھکانے تباہ ،گولہ بارودبنانے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی ،آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب پرتیزی سے پیشرفت جاری ہے ۔بدھ کے روزشوال میں جٹ طیاروں کے ذریعے دہشتگردوں کے چارٹھکانے تباہ ہوئے اوربیس دہشتگردہلاک ہوئے ۔

مارے جانے والے دہشتگردوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں ۔میرعلی میں کارروائی کے دوران گولہ باردوبنانے والی فیکٹری بھی پکڑی گئی ہے جبکہ میرعلی بازارسے گولہ بارود،اسلحہ ،بارودی سرنگیں اورغیرملکی کرنسی بھی برآمدکرلی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق میران شاہ کوگولہ باروداوراسلحہ سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

میرعلی کوکلیئرکیاجارہاہے اوراس علاقے کودہشتگردوں سے پاک کرنے کاعمل تیزی سے جاری ہے ۔

دوسری جانب شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے متاثرین میں عیدتحائف تقسیم کردیئے گئے ،20ہزارعیدتحائف میں خواتین کے کپڑے ،بچوں کے کھلونے اورکھیل کی اشیاء شامل ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق شمالی وزیرستان کے متاثرین کوامدادکی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے اوراب تک ایک لاکھ 42ہزار866راشن کے تھیلے تقسیم کئے جاچکے ہیں جبکہ 20ہزارعیدکے خصوصی تحائف بھی تقسیم کئے جاچکے ہیں ،جن میں خواتین کے کپڑے ،بچوں کے کھلونے اورکھیل کی اشیاء شامل ہیں ۔