پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز میں ٹیلی فونک رابطہ،دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ، سیکرٹری خارجہ سطح کی ملاقات 25اگست کو اسلام آباد میں ہوگی،ملاقات مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہوگی،ترجمان دفتر خارجہ

جمعرات 24 جولائی 2014 08:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء) پاکستان اور بھارت کے سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات 25اگست کو اسلام آباد میں ہوگی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات پاک بھارت مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہوگی ۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ شجاتا سنگھ نے پاکستانی ہم منصب اعزاز احمد چوہدری کو ٹیلی فون کیا ۔

(جاری ہے)

جس میں پاک بھارت تعلقات پر بات چیت کی گئی دونوں سیکرٹری خارجہ نے پچیس اگست کو اسلام آباد میں ملاقات پر اتفاق کیا ہے ۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ مذاکراتی عمل کو نتیجہ خیز ہونا چاہیے پاک بھارت جامع مذاکرات بحال کرنے پر بھی بات ہوگی تنازعات کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا پاک بھارت سیکرٹری خارجہ کی ملاقات کا فیصلہ وزیراعظم میاں نواز شریف اور بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے ملاقات میں ہوا تھا ۔