پی سی بی کا ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کااعلان ، بورڈ کے نئے آنے والے سربراہ سب سے پہلے قومی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت کو یقینی بنائیں، نجم سیٹھی ، کوئی کچھ بھی سمجھے لیکن انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین کام کیا، انڈر سکسٹین کرکٹرز کو ماہانہ پانچ ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا جبکہ ڈومسیٹک کرکٹ میں آزاد جموں کشمیر کو سولہ ریجن کے حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے، پی سی بی کی مالی خوشحالی بھارت سے کرکٹ کھیلنے سے ہی ممکن ہے، پریس کانفرنس سے خطاب ،نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کے مطابق آئندہ قائداعظم ٹرافی میں ڈیپارٹمینٹس اور ریجنز کی کرکٹ الگ الگ کرانے کے بجائے بہترین ٹیموں کو گولڈ اور ناقص کارکردگی دکھانیوالی ٹیموں کو سلور گروپس میں رکھاگیا،ہارون الرشید

جمعرات 24 جولائی 2014 08:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ بورڈ کے نئے آنے والے سربراہ سب سے پہلے قومی کرکٹرز کی آئی پی ایل میں شرکت کو یقینی بنائیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ کوئی کچھ بھی سمجھے لیکن انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کرکٹ کیلئے بہترین کام کیا۔

آئندہ پچاس انڈر سکسٹین کرکٹرز کو ماہانہ پانچ ہزار روپے وظیفہ دیا جائیگا جبکہ ڈومسیٹک کرکٹ میں آزاد جموں کشمیر کو سولہ ریجن کے حیثیت سے شامل کرلیا گیا ہے۔چیئرمین نے کہا کہ پی سی بی کی مالی خوشحالی بھارت سے کرکٹ کھیلنے سے ہی ممکن ہے۔

پی سی بی کے ڈائریکٹر گیمز اینڈ ڈیویلپمینٹ ہارون رشید نے بتایا کہ نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کے مطابق آئندہ قائداعظم ٹرافی میں ڈیپارٹمینٹس اور ریجنز کی کرکٹ الگ الگ کرانے کے بجائے بہترین ٹیموں کو گولڈ اور ناقص کارکردگی دکھانیوالی ٹیموں کو سلور گروپس میں رکھاگیا ہے جس سے ریجنز کے کرکٹرز کو بھی آگے آنے کا موقع ملے گا جبکہ ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے آئی سی سی کے رولز کے تحت گراوٴنڈز اور پچیز کو بھی تیار کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

کرکٹ کمیٹی کے مطابق اس سے پہلے ریجنز کے الگ مقابلوں کے انعقاد کے باوجود ملک بھر کے تین سو دو کرکٹرز میں سے کسی کو بھی اوپر آنے کا موقع نہیں ملا۔