28 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کے واضح احکامات ہیں، چیف میٹرولوجسٹ، اٹھائیس جولائی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر بیس منٹ جبکہ غروف قمر آٹھ بج کر چار منٹ پر ہوگا اور 44منٹ میں چاند آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے

بدھ 23 جولائی 2014 07:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء) چیف میٹر لوجسٹ توصیف عالم نے کہا ہے کہ پیر 28 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کے واضح احکامات ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف میٹرولوجسٹ نے اپنے ایک بیان میں میں کہا کہ اٹھائیس جولائی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر بیس منٹ جبکہ غروف قمر آٹھ بج کر چار منٹ پر ہوگا اور 44منٹ میں چاند آسانی سے دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ چاند 32گھنٹے کی عمر کے بعد دیکھا جاسکتا ہے 28 جولائی کو چاند کی عمر چالیس گھنٹے سے زائد ہوگی کراچی ، بدین ، لاڑکانہ ، بہاولپور ، جامپور ، پسنی ، گوادر اور دیگر علاقوں میں چاند باآسانی سے دیکھا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :