این آراومیں طے پایاتھا ملک میں 3عام انتخابات تک مارشل لاء نہیں لگے گا،شہلارضا کا انکشاف ،برطانیہ اورعرب امارات نے حمایت دی تھی ،آصف زرداری وعدے یاددلانے امریکہ گئے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 23 جولائی 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کی راہنماشہلارضا نے انکشاف کیا ہے کہ این آراومیں طے پایاتھاکہ ملک میں 3عام انتخابات تک مارشل لاء نہیں لگے گا،برطانیہ اورعرب امارات نے حمایت دی تھی ،آصف زرداری وعدے یاددلانے امریکہ گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شہلارضانے کہاکہ این آراومیں طے پایاتھاکہ تین عام انتخابات تک مارشل لاء نہیں لگے گااوراس وقت امریکہ برطانیہ اورعرب امارات نے اس کی ضمانت دی تھی ،آج کچھ لوگ جمہوریت کوپٹڑی سے اتارناچاہتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی آج بھی اپناکام کررہی ہے آصف علی زرداری آج وعدے یاددلانے کیلئے امریکہ گئے ہیں ۔