وزیراعظم اپنے ذاتی خرچ پرعمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں ،سعدرفیق،عمران خان رمضان میں اللہ کے گھرکے بجائے کرکٹ دیکھنے لندن چلے گئے ،ہرکام پروہ پوائنٹ سکورنگ نہ کریں اورسستی شہرت کے حصول کیلئے عمرے کے تقدس کوپامال نہ کریں،عمران خان کے بیان پرردعمل

بدھ 23 جولائی 2014 07:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ وزیراعظم اپنے ذاتی خرچ پرعمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں ،عمران خان رمضان میں اللہ کے گھرکے بجائے کرکٹ دیکھنے لندن چلے گئے ،ہرکام پروہ پوائنٹ سکورنگ نہ کریں اورسستی شہرت کے حصول کیلئے عمرے کے تقدس کوپامال نہ کریں۔

(جاری ہے)

منگل کوعمران خان کے بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ عمران خان کوکم ازکم مذہب کااحترام کرناچاہئے اورہرچیزپرپوائنٹ سکورنگ نہ کریں ،اورسستی شہرت کے لئے عمرے کے تقدس کوپامال نہ کریں ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان شہداء سے اظہاریکجہتی کیلئے نہ توگیاری گئے اورنہ ہی ہمدردی کے لئے تھرگئے وہ لارڈزمیں کرکٹ دیکھ کرواپس آئے ہیں ان کاکہناتھاکہ نوازشریف ذاتی خرچ پرعمرہ اداکررہے ہیں

متعلقہ عنوان :