سرتاج عزیز کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس، شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق امور کا جائزہ

بدھ 23 جولائی 2014 07:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء )قومی سلامتی اور خارجہ امور سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی سرتاج عزیز کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس ، شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اقتصادی امور ڈویڑن کے سیکرٹری نے ماضی کے تجربات کی روشنی میں مختلف امکانات کے حوالے سے پریذنٹیشن دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سیفران کے نمائندے نے اجلاس کو بتایا کہ فاٹا سیکرٹریٹ نقصان کے تخمینہ تیارکرنے کا عمل پہلے ہی شروع کرچکا ہے ، اس تخمینے کی بنیاد پر بحالی اور تعمیر نوکا کام مکمل کیا جائے گا۔ اجلاس میں سیکرٹری اقتصادی امور ڈویڑن ' این ڈی ایم اے کے چیئرمین ' سیفران اور ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔