انقلاب کے بعد پاکستان تیسری دنیا کے ملکوں کو لیڈ کریگا، طاہر القادری،اسرائیلی انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے ،نوجوان و طلبہ انقلاب کے بعد ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے، آئین کے آرٹیکل 5کے تحت عوام کو حقوق نہ دینے پر حکمرانوں سے معاہدہ عمرانی ٹوٹ چکا ،عوام حکمرانوں کو انقلاب کے ذریعے کک آؤٹ کر دیں گے ،پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام ”آل پاکستان یوتھ اینڈ طلبہ کانفرنس سے خطاب

بدھ 23 جولائی 2014 07:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ اور سٹوڈنٹس ونگ کے زیر اہتمام ”آل پاکستان یوتھ اینڈ طلبہ کانفرنس کا اہتمام کیا گیا جس میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی طلبہ و یوتھ تنظیموں نے شرکت کی۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہOIC مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔

600سے زائد نہتے معصوم شہریوں اور بچوں کو اسرائیلی درندے لقمہ اجل بنا چکے ہیں مگر عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے ۔OIC مردہ گھوڑا بن چکی ہے امت مسلمہ کو متحد کرنے کیلئے ایک دیانتدار،اہل اور جرات مند قیادت کی ضرورت ہے جو مسلمانوں پر انسانیت سوز مظالم کے خلاف عالمی برادری کو یکجا کر سکے ۔ انقلاب کے بعد پاکستان تیسری دنیا کے ملکوں کو لیڈ کریگا۔

(جاری ہے)

کرپٹ بیورو کریسی اورپولیس کوبر طرف کر کے ہر شعبے میں عہدے پڑھے لکھے نوجوانوں کو عہدے دئیے جائیں گے۔نوجوان و طلبہ انقلاب کے بعد ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے ۔طلبہ نے جس طرح قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان بنانے میں کردار ادا کیا آج پاکستان کو بچانے میں بھی کردار ادا کریں ۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 5کے تحت عوام کو حقوق نہ دینے پر حکمرانوں سے معاہدہ عمرانی ٹوٹ چکا ہے ۔

اب عوام حکمرانوں کو انقلاب کے ذریعے کک آؤٹ کر دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو۔وہ متحد ہو کر ایک قوت بن کر ملک سے ظلم،جبر،بربریت ،ریاستی دہشت گردی اور کرپشن سے خاتمہ کرنے میں بڑا رول پلے کر سکتے ہیں۔اپنی جماعتوں کے ساتھ رہتے ہوئے وحدت بن کر پاکستان کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں گے اور ملکی سیاست میں خوشگوار تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے اس وقت امت مسلمہ قیادت کے محروم ہے اس وقت امت مسلمہ کو ایسی قیادت درکار ہے جس میں اہلیت ہو،دیانتدار ہو ہمت و جرات ہو۔اس ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں صرف انتخابات کو جمہوریت نہیں کہا جس سکتا۔بلکہ انتخابات تو حکومت بنانے کا ایک ٹول ہے اس کے بعد حکومت کا کام ہے جو عوام کو جمہوریت Delivery کرے۔انقلاب کے بعد اس طرح کا نظام لائیں گے کہ کرپٹ شخص کو یہ نظام مردار کی طرح نکال کر پھینک دے گا کانفرنس سے یوتھ ونگ کے صدر شعیب طاہر،عرفان یوسف،سنی اتحاد کونسل،ارشد منیر مصطفائی،جمیعت طلبہ اسلام کے عبد الحمید،مسلم لیگ (ق) یوتھ ونگ کے سنیئر نائب صدر شہزاد مغل و دیگر نے خطاب کیا ۔