حکومت کا کراچی کے بعد گوادر میں ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل بنانے پر غور ،منصوبے کے لیے چین سے مالی معاونت حاصل کی جائیگی

بدھ 23 جولائی 2014 07:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)حکومت کراچی کے بعد ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل گوادر پر بنانے پر غور کر رہی ہے،منصوبے کے لیے چین سے مالی معاونت حاصل کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزارت پٹرولیم زرائع کے مطابق گوادر پر تعمیر ہونے والے اس ایل این جی ٹرمینل کی گنجائش 650 میلین مکعب فٹ یومیہ ہوگی جس پر تقریبا 2 ارب ڈالر لاگت آئے گی۔اس کے علاوہ حکومت چین کی معاونت سے گوادر سے نواب شاہ تک پائپ لائین بچھانے کے منصوبے پر غور کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایران سے گیس کی درآمد کا منصوبے پر پیش رفت ہونے کی صورت میں یہ پراجیکٹ ایران پاکستان گیس پائپ لائین سے جوڑ دی جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :