ایفیڈرین کیس،علی گیلانی سمیت3ملزمان کوایک دن کی استثنی دیدی گئی،، ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔سماعت پچیس اگست تک ملتوی

منگل 22 جولائی 2014 07:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء ) ایفیڈرین کوٹہ کیس میں خصوصی عدالت نے علی موسیٰ گیلانی سمیت تین ملزمان کی پیر کے روز حاضری سے استثنٰی کی درخواست منظور کرلی، ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث کیس میں کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

(جاری ہے)

راول پنڈی میں انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اختر بہادر نے علی موسی گیلانی اور مخدوم شہاب الدین سمیت بارہ ملزمان کے خلاف کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے علی موسی گیلانی سمیت تین ملزمان کی ایک دن حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرلی تاہم ہائی کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہونے کے باعث کیس میں مزید کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔سماعت پچیس اگست تک ملتوی کردی گئی،دو ملزمان نے مقدمہ اسلام آباد منتقل کئے جانے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی ہے

متعلقہ عنوان :