وزیراعظم نوازشریف کی سعودی ولی عہدسے ملاقات، باہمی دلچسپی کے اموراورپاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال ،وزیراعظم کی عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی کے لئے دعائیں

منگل 22 جولائی 2014 07:26

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)وزیراعظم میاں نوازشریف اورسعودی ولی عہدشہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے اموراورپاک سعودی تعلقات پرتبادلہ خیال ۔میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنماوٴں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراورپاک سعودی تعلقات پراطمینان کااظہارکیا۔ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال بھی کیاگیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں میاں نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب علاقائی اورعالمی امورپریکساں موٴقف رکھتے ہیں ۔

قبل ازیں وزیراعظم محمد نوازشریف نے عمرہ کی ادائیگی کے دوران ملکی سلامتی کے لئے دعائیں کیں ،وزیراعظم نوازشریف پیرکے روزجدہ پہنچے توگورنرمثال بن عبدالعزیزنے ان کااستقبال کیابعدازاں وزیراعظم نے اپنے خاندان کے ہمراہ مکہ مکرمہ گئے جہاں پرانہوں نے عمرہ کی سعادت حاصل کی ،وزیراعظم نے اس موقع پرملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں اور دعا کی کہ اللہ انہیں قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرنے اور نیک نیتی سے عوام کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :