حکومت عوام کی تائیدوحمایت سے توانائی سمیت دیگر مسائل پر بھی جلد قابو پالے گی ، شہباز شریف ،فیصل آباد کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت نے بھاری فنڈ مختص کئے ہیں ،نیشنل ٹریڈ کاریڈور کے بننے سے اس شہر کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا، صنعتکارو ں کے وفد سے ملاقات

منگل 22 جولائی 2014 07:25

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)وزیر اعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کی تائیدوحمایت سے توانائی سمیت دیگر مسائل پر بھی جلد قابو پالے گی ،فیصل آباد کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت نے بھاری فنڈ مختص کئے ہیں جبکہ نیشنل ٹریڈ کاریڈور کے بننے سے اس شہر کی اہمیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد کے صنعتکارو ں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا

اس حوالے سے یہاں بنیای ڈھانچے کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تا کہ آنے والے سالوں میں فیصل آباد کو خطے میں تجارتی مرکزکے طور پر ابھار جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اس شہر کے مسائل کے حل کیلئے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے اور اس کی ترقی کیلئے تمام ضروری وسائل مہیا کئے جائیں ۔فیصل آباد کے وفد سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ اب تک ملنے والے عطیات میں یہ سب سے بڑی رقم ہے اور اس کیلئے وہ ذاتی طور پر فیصل آباد کے عوام ، تاجروں، صنعتکاروں اور برآمدکنندگان کے بے حد ممنون ہیں جنہوں نے متاثرہ بھائیوں کی امداد کیلئے اتنی بڑی رقم کا عطیہ دیا۔ وزیر اعلیٰ نے تاجروں کی کوششوں کو سراہا۔