محاذ آرائی کی سیاست کوہواد ینے والے قوم کیساتھ مخلص نہیں:خواجہ آصف، آزادی مارچ کرنے یا نام نہاد انقلاب لانے کی باتیں کرنے والے پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں۔سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب

منگل 22 جولائی 2014 07:24

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وہ عناصر جو محاذ آرائی کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں قوم کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔سیالکوٹ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو آزادی مارچ کرنا چاہتے ہیں یانام نہاد انقلاب لانا چاہتے ہیں پہلے ملک کے سیاسی اور اقتصادی استحکام کے بارے میں ضرور سوچیں۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب دہشت گردوں کے خاتمے تک جاری رہے گا۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے اور پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت مشکل کی گھڑی میں آئی ڈی پیز کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو تمام ممکن امداد اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :