صدر مملکت ممنون حسین نے پاک فضائیہ کے 3افسران کی ترقی کی منظوری دیتے ہوئے لاہور کی احتساب عدالت میں نئے جج کا تقرر بھی کردیا ،3 وائس ایئر مارشل کو ایئر مارشل پر ترقی وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی گئی ،ترقی پانے والوں میں سعد محمد خان ، جاوید احمد اور راشد کمال شامل ہیں

منگل 22 جولائی 2014 07:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پاک فضائیہ کے تین افسران کی ترقی کی منظوری دے دی ۔ جبکہ لاہور کی احتساب عدالت میں نئے جج کا تقرر بھی کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت نے پاک فضائیہ کے تین وائس ایئر مارشل کو ایئر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی ہے ۔ تینوں افسران کی اگلے عہدے پر تقرری وزیراعظم محمد نواز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی ترقی پانے والوں میں سعید محمد خان ، جاوید احمداور راشد کمال شامل ہیں ۔ تینوں افسران کی اگلے عہدے پر تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ادھر لاہور کی احتساب عدالت نمبر دو میں محبوب قادر شاہ کو نیا جج مقرر کردیا ہے ۔