مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی طاقت سے برسراقتدار آئی ہے،پرویز رشید ، تحریک انصاف کی دھرنیوں سے خوف زدہ نہیں ہونگے، لانگ مارچ سے ملک میں کوئی بحران نہیں آئے گا ،بین الاقوامی برادری نے ماضی کی نسبت 2013کے انتخابات کو زیادہ شفاف قرار دیا ہے ،میڈیا سے گفتگو

منگل 22 جولائی 2014 07:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔22جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی طاقت سے برسراقتدار آئی ہے اور تحریک انصاف کی دھرنیوں سے خوف زدہ نہیں ہونگے اور ان لانگ مارچ سے ملک میں کوئی بحران نہیں آئے گا ،بین الاقوامی برادری نے ماضی کی نسبت 2013کے انتخابات کو زیادہ شفاف قرار دیا ہے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے افغانستان کی جانچ پڑتال کا فار مولہ آخر کا ر قبول کر لیا ہے کل کو وہی فارمولہ یہاں بھی لگ جائے تو اس پر بھی انہیں اعتراض ہو گا کیونکہ عمران کی سیاسی زندگی میں پختگی آنے وقت لگے گا انہوں کہا کہ ملک اور بین الاقوامی برادری کی غیر سرکاری تنظیموں نے 2013کے عام انتخابت کو غیر شفاف قرار دیا ہے اس زیاد الیکشن میں شفافیت اور غیر جانبداری کیسے ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران کے لانگ مارچ سے خوف زدہ نہیں ہیں حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے جبکہ تحریک انصاف کار کردگی بھی سب کے سامنے نظر آرہی ہے دونوں حکومتیں لوگوں کے سامنے ہیں سب سے اچھی منصف عوام ہی ہے۔