وزیراعظم میاں نوا زشریف کوعمرے پرلے جانے والی پی آئی اے کی پروازوی وی آئی پی قرار،سیکورٹی خدشات کے باعث300کے بجائے صرف 60مسافروں کی بکنگ کی گئی

پیر 21 جولائی 2014 06:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کوعمرے پرلے جانے والی پی آئی اے کی پروازکووی وی آئی پی قراردیدیاگیا،سیکورٹی خدشات پر300کے بجائے 60مسافروں کی بکنگ کی گئی ،وزیراعظم کے سامان میں 200سے زائدآم کی پیٹیاں بھی شامل تھیں ۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم پی آئی اے کی پروازپی کے 759کے ذریعے جدہ روان ہوئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازنارمل تھی بعدمیں وی وی آئی پی قراردیدیاگیا۔سیکورٹی وجوہات کے باعث طیارہ فل نہیں کیاگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومتی ترجمان کے مطابق وزیراعظم کمرشل فلائٹ کے ذریعے جدہ گئے ،وزیراعظم تین سربراہان مملکت کے لئے آم کی پیٹیاں لیکرگئے ہیں ،تین سربراہان مملکت کیلئے آم حکومت پاکستان کی طرف سے تحفہ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :