عمران ،قادری کے احتجاج کوسیاسی طورپرہینڈل کیاگیاتوکوئی خطرہ نہیں ،یوسف رضا گیلانی

پیر 21 جولائی 2014 06:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ لانگ مارچ سے جمہوریت کوکوئی خطرہ نہیں ،ہم نے بھی عوام کیلئے احتجاج کیانوازشریف بھی لڑتے رہے ہیں ،اداروں کومضبوط بناناہوگا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں افطارتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان اورطاہرالقادری کے احتجاج کوسیاسی طریقے سے ہینڈل کیاگیاتوکوئی خطرہ نہیں ہے ،لانگ مارچ سے اگرجمہوریت کوخطرہ ہے توجمہوریت کومضبوط کرناہوگا،جمہوریت اداروں کومضبوط کرنے سے ہی مضبوط ہوسکتی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ حکومت سیاسی طریقے سے چلے گی توحکومت کوکوئی خطرہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف دوتہائی اکثریت سے حکومت میں آئے ہیں انہیں عمران خان اورطاہرالقادری کے لانگ مارچ کوسیاسی طورپرہینڈل کرناہوگا۔نوازشریف الجھنے کے بجائے سیاسی اندازاپنائیں ،سیاست مٰں کسی پل بھی کچھ ہوسکتاہے ،جس انتخابات میں امیدواراغواء کرلئے جائیں وہ شفاف کیسے ہوسکتے ہیں؟ ۔

متعلقہ عنوان :