پاکستان خطے میں امن کا خواہاں اور پائیداراستحکام کے لیے اپناکرداراداکرنے کے لیے تیارہے،سیکریٹری دفاع

پیر 21 جولائی 2014 06:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن چاہتاہے اورپائیداراستحکام کے لیے اپناکرداراداکرنے کے لیے تیارہے،اتوار وزارت دفاع کی جانب سے جاری علامیہ کے مطابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈآصف یاسین ملک کا5رکنی وفدکے ہمراہ دورہ امریکاپر ہیں اس دوران سیکریٹری دفاع نے سینٹرل کمانڈکادورہ کیا ا،کمانڈرجنرل لائیڈجے اسٹن سے ملاقات کی

اورامریکی دفاعی سیکیورٹی اورامریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کر کے شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضرب عضب سے متعلق بھی آگاہ کیا،اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری دفاع آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے لی کوشاں ہے،پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں ۔

(جاری ہے)

سیکریٹری دفاع نے کمانڈرجنرل لائیڈجے اسٹن سے بھی ملاقاتکی اورعلاقائی اوراسٹریٹجک امورپرتبادلہ خیال کیا، امریکی دفاعی سیکیورٹی اورامریکی محکمہ خارجہ کے حکام سے ملاقاتیں کی اور انہیں آپریشن ضرب عضب کے متعلق بریف کیا ۔

متعلقہ عنوان :