ملک میں بجلی کی قلت میں کمی ہماری ایک بڑی کامیابی ہے، عوام سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک کو پورا کیا ہے ،عابد شیر علی ،دوبیرکھواڑہا ئیڈرو پاور منصوبہ سے 132میگاواٹ بجلی قو می گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے،وزیر اعظم نے کوئلے کے پاور پروجیکٹ کی 660میگاواٹ کے 10یونٹ کی منظوری دیدی ہے، بعض عناصر انتشار کی سیاست پر اترے ہوئے،وہ جمہوریت کو ڈیل ریل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں، عوام کی طاقت سے مسلم لیگ ( ن ) انتشار کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیگی ،حکومت ہر حال میں اپنی مدت پوری کرے گی،ٹوئیٹر پر پیغام ، واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح و افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب

پیر 21 جولائی 2014 06:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی قلت میں کمی ہماری ایک بڑی کامیابی ہے، عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں میں سے ایک کو پورا کیا ہے ۔اتوار کو سماجی رابطو ں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ایک سال میں کئی منصوبے شروع اور مکمل کئے ۔

دوبیرکھواڑہا ئیڈرو پاور منصوبہ سے 132میگاواٹ بجلی قو می گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے ۔کرم تنگی ہا ئیڈروپاور منصوبے سے 17میگا واٹ بجلی کے علاوہ زرعی زمین بھی سریاب ہو گی ، گڈو بیراج سے صرف 486میگا واٹ بجلی حاصل ہو رہی ہے اتنی ہی گیس سے جو موجودہ استعمال ہو رہی ہے حکومتی کا م سے اس کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا جائے گا گڈو بیراج میں 747میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوچ ٹو منصوبے جس کا افتتاح مئی 2014میں کیا گیا میں 402میگا واٹ بجلی کم گیس سے پیدا کرنے کی صلاحیت ہے یہ منصوبہ 494ملین ڈالر میں مکمل ہو گا ۔تربیلا 5توسیعی 1320میگا واٹ کا منصوبہ تربیلا کی نہرو پر جاری اریگیشن کے منصوبے سے بہتر ہو جائے گاانہوں نے کہا کہ گڈانی پاور پارک کا 6600میگا واٹ کے منصوبہ کی تکمیل کوئلے پر منحصر ہو گا ۔

جس سے بجلی کی قیمت کنٹرول ہو جائے گی ۔وزیر اعظم نے کوئلے کے پاور پروجیکٹ کی 660میگاواٹ کے 10یونٹ کی منظوری دیدی ہے پورٹ قاسم پر کوئلے سے چلنے والے بجلی کے منصوبوں کی وزیر اعظم پہلے ہی افتتاح کر چکے ہیں ۔جامشور کے پاور پلانٹ جو کوئلے پر ہے کی مالی معاونت ایشیا ئی ڈویلپمنٹ بنک کرے گا۔900ملین ڈالر کے قرضے کی اے ڈی بی نے منظوری دیدی ہے اور فروری میں معاہدے پر بھی دستخط ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اسی منصوبے کے لئے اسلامک ترقیاتی بنک نے بھی 220ملین ڈالر کے قرضے کی مارچ 2014میں منظوری دی ہے ۔تھر پاور منصوبے پر درآمدی تیل پر انحصار کم کر کے مقامی وسائل پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔نیلم جہلم 969میگا واٹ ہائیڈل پروجیکٹ کو پہلے ٹریک پر ڈال دیا گیا ہے اور اس کی پہلی مشین نومبر 2015میں مکمل ہونے کی توقع ہے ۔

داسو ہائیڈل منصوبہ بہتے دریا پر بجلی پیدا کرنے کا4320میگا واٹ بجلی کا منصوبہ ہے داسو پر ورلڈ بینک نے فنڈ کرنے کا وعدہ کیا ہے یہ انڈس دریا پر تعمیر ہو گا جو ملک ی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھے گا،انہوں نے کہا کہ ہمارے بڑے منصوبے تیزی سے مکمل کئے جا رہے ہیں ادھر وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بعض عناصر انتشار کی سیاست پر اترے ہوئے اور وہ جمہوریت کو ڈیل ریل کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔

عوام کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ ( ن ) انتشار کی سیاست کو کامیاب نہیں ہونے دیگی اور حکومت ہر حال میں اپنی مدت پوری کرے گی حکومت ملک میں امن و امان کے قیام سمیت لوڈشیڈنگ و دیگر بحرانوں کے خاتمے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لارہی ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بہتر حکمت عملی سے بہت جلد انرجی بحران پر قابو پا لیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 69 کے نائب صدر و سماجی شخصیت سٹی کونسل 75 میاں رشید احمد کی طرف سے راجہ غلام رسول نگر فلکو ٹیکسٹائل کے بیرون حصے میں عوامی سہولت کے لئے دوسرے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے افتتاح و افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری مختار احمد نے میاں رشید احمد کی جاری عوامی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ ہمیں عوامی خدمت کرکے الله تعالی اور رسول کریم کی خوشنودی حاصل کرنا چاہئے اس موقع پر ایم پی اے میاں طاہر جمیل ‘ سابق کونسلر چوہدری مختار احمد ‘ میاں زاہد ‘ چوہدری غفار گجر ‘ میاں ظہور احمد ‘میاں ادریس ‘ میاں اسرار احمد ‘ مولوی غفاری ‘ ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ ‘ میاں بشیر احمد ‘ منیر احمد ‘ میاں محمد اشرف ‘ملک شہزادو دیگر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی