ارکان قومی اسمبلی کی ایک مہینے کی تنخواہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو دینے کا فیصلہ

پیر 21 جولائی 2014 06:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)ارکان قومی اسمبلی کی ایک مہینے کی تنخواہ شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے ارکان اسمبلی سے رابطے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ 30جون کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے سپیکر قومی اسمبلی سرادار ایا ز صادق سے کہا تھا کہ ارکان قومی اسمبلی کی جانب سے آئی ڈی پیز کے فنڈ میں پیسے جمع کروائیں جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی بیرون ملک دورے پر چلے اب واپسی وزیر اعظم سے ملاقات کر کے آئی ڈی پیز کی مدد کے لیے اسمبلی کی جانب سے امداد دیں گے۔