مولانا فضل الرحمن کی سعودی حکام سے ملا قاتیں،مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ،جنوبی ایشیاء کا امن کشمیر کے امن سے وابستہ ہے مسئلہ کشمیر تیسرے فریق کے توسط سے حل کرنا چاہئے،مولانا فضل الرحمن

پیر 21 جولائی 2014 06:07

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز السعود سمیت اعلی سعودی حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے جدہ میں سعودی شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سمیت دیگر سعودی حکام سے ملاقاتیں کی۔ ملاقاتوں کے دوران مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر فیصلہ کن موڑ میں داخل ہوچکا ہے۔ جنوبی ایشیاء کا امن کشمیر کے امن سے وابستہ ہے لہٰذا پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر تیسرے فریق کے توسط سے حل کرنا چاہئے۔