طاہرالقادری او رعمران خان کا احتجاج، وزیراعظم کے مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطے بڑھ گئے، عید کے بعد سندھ اور بلوچستان کا بھی دورہ کرنے کا فیصلہ

پیر 21 جولائی 2014 06:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف اور ڈاکٹر طاہر القادری کے احتجاجی دھرنے کی وجہ سے وزیر اعظم مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور پارٹی ورکروں کے قریب ہونا شروع ہوگئے اور ارکان اسمبلی کو فنڈز دینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ وزیر اعظم کو اقتدار میں آئے ہو ئے ایک سال سے زائد ہو گئے ہیں لیکن پارٹی رہنماوں اور پارٹی ورکروں کی طرف توجہ کرنے کا وقت ہی نہیں ملا اب جبکہ تحریک انصاف اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے دھرنوں کے بعد وزیر اعظم کے پارٹی ورکروں اور رہنماؤں سے رابطوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

ذرائع نے مذید بتایا کہ وزیر اعظم عید کے بعد سند ھ اور بلوچستان صوبے دورہ کریں گے اور وہاں بھی وہ پارٹی عہدے داروں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ سندھ میں حال ہی میں نہال ہاشمی ،سلیم ضیا ،اسماعیل راہو ،امداد چانڈیو ،سلیم ضیا اور شاہ محمد شامل ہیں انہیں حال ہی میں پارٹی عہدے دیے گئے ہیں۔