حکومت نے عیدالفطر کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کرلیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ اضافے کا امکان

پیر 21 جولائی 2014 06:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)حکومت نے عیدالفطر کے بعد پٹرول بم گرانے کی تیاریاں شروع کرلیں،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ ماہ اضافے کا امکان۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے عیدالفطر کے بعد پٹرول1.45اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.56 پیسے اضافے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہائی اوکٹین کی قیمت میں4.20،مٹی کے تیل میں 1.35 اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں1.28روپے فی لیٹر کمی کا فیصلہ کیا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور کمی سے متعلق حتمی فیصلہ عیدالفطر کے بعد کیا جائے گا۔